ہولی مخالف ٹویٹ، دیا مرزا مشکلات میں گھر گئیں

جمعرات 24 مارچ 2016 13:33

ہولی مخالف ٹویٹ، دیا مرزا مشکلات میں گھر گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ہولی کے حوالے سے متنازعہ ٹویٹ کی گئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کسان پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس کر خود کشی پر مجبور ہیں اور ہم ہولی منانے کی تیاریاں کریں۔ ہمیں ایسا کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا ہولی منانے سے انکار ہندو مخالف عمل ہے تو وہ ہندو ازم کی مخالف ہیں۔ پس اتنا کہنا تھا کہ سماجی روابط کی سائٹس پر ہندو عقیدے پر یقین رکھنے والے افراد کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعد از اداکارہ کی جانب سے فیس بک پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اپنے انتہا پسندانہ رویے پر معذر ت خواہانہ انداز میں کہا گیا کہ انکا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہر گز نہیں تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے

متعلقہ عنوان :