شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ نہ ہوتی تو میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو تا‘ فضیلہ قاضی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:18

شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ نہ ہوتی تو میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو تا‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اگر شادی کے بعد شوہر کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو شاہد میرا کیرئیراتنا طویل نہ ہو پا تا ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہنا تھاکہ شادی کے بعدشوبزکے لئے وقت نکالناانتہائی مشکل کام ہے اورجب بچے ہو جائیں تو یہ اس سے بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اگر میں اپنی ذات کا ذکر کروں تو مجھے قیصر نے بہت سپورٹ کیا اور اسی وجہ سے میں آج بھی ٹی وی سکرین پر نظر آتی ہوں ۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبزکی دنیا کی بات کروں تو خاص طو رپر خاتون کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ اگروہ شوبزاورگھریلو زندگی میں توازن قائم نہیں رکھ سکتی تو اسے یقینا شوبزکو خیر باد کہہ دیناچاہیے بصورت دیگر اس کے لئے خوشگوار زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا ۔