چھوٹی کے بعد بڑی سکرین پر کام کرنے کی خواہش ہے ‘ سونیا بھٹی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:18

چھوٹی کے بعد بڑی سکرین پر کام کرنے کی خواہش ہے ‘ سونیا بھٹی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) ماڈل سونیا بھٹی نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بڑی سکرین پر کام کرنے کی خواہش ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں سونیا بھٹی نے کہا کہ خواہش ہے کہ جس طرح ٹی وی پر کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے اسی طرح فلم اور اسٹیج پر اپنے فن کومنواسکوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر آنے کیلئے رقص کی تربیت لے رہی ہوں ‘لاہور کے معروف تھیٹر میں اپنے فن کا جلوہ دکھاؤں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے ہمیشہ فن اور فنکار کی قدرکی ہے جسکی وجہ آج لاہور کا تھیٹر آباد ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پروڈیوسر حضرات کی محنت اس میں شامل ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باجود فن کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ۔