نئے ٹیلنٹ کی پرموشن نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان فنکار مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں‘فیض بلوچ

جمعرات 24 مارچ 2016 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) پروڈیوسر و پرموٹر فیض بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی پرموشن نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان فنکار مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بد قسمتی سے پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، میری شروع سے کوشش رہی ہے کہ اپنے ہر پراجیکٹ میں نئے فنکاروں کو موقع دوں تاکہ انڈسٹری کو نئے اور باصلاحیت فنکار میسر ہوسکیں ۔ فیض بلوچ نے کہا کہ جلدبڑے بجٹ کی اردو فلم بناؤں گا جس میں چار وں صوبوں سے فنکار وں کو کاسٹ کیا جائے گا اورا س کی تمام عکس بندی بلوچستان کے پرفضا مقام پر کی جائے گی ۔