فلم”دی ہنٹس مین ونٹرز وار“کا نیا ٹریلرجاری

ایکش اور ایڈونچر سے بھرپور مووی 22 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:10

فلم”دی ہنٹس مین ونٹرز وار“کا نیا ٹریلرجاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی ہنٹس مین ونٹرز وار“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم اپریل میں بڑے پردے پر دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو چڑیل بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو پریوں کے دیس پر قبضہ جمانے کے خواب دیکھ رہی ہیں اور پریوں کا روپ دھار کر پری محل میں پہنچ جاتی ہیں اور شیطانی حربے استعمال کرتے ہوئے نیک دل پریوں کی سلطنت کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔فلم میں کس ہیمس ورتھ شہزادہ بن کر جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ نمایاں کرداروں جیسیکا کاسٹین، چارلیز تھیرون اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں۔ ایکش اور ایڈونچر سے بھرپور مووی 22 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :