برٹش امریکن فلم ”کرمنل“ 15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:10

برٹش امریکن فلم ”کرمنل“ 15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرلر سے بھرپور برٹش امریکن فلم ”کرمنل“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایریل رومین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مردہ سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کی یاداشت اور مہارت ایک خطرناک مجرم کو قابو کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز ،گیل گیڈٹ،گیری اولڈمین،کیون کوسنراور اسکاٹ ایکنز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :