امیتابھ ٹویٹر پر 20ملین پرستار اکٹھے کرنیوالے پہلے بھارتی بن گئے

جمعرات 24 مارچ 2016 12:21

امیتابھ ٹویٹر پر 20ملین پرستار اکٹھے کرنیوالے پہلے بھارتی بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میگاسٹار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 20ملین پرستار اکٹھے کرنیوالے پہلے بھارتی بن گئے انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ہی کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت بھر میں ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 18.8ملین پرستاروں کے ساتھ دوسرے ، شاہ رخ خان 18.6کے ساتھ تیسرے ، عامر خان 16.9 ملین کے ساتھ چوتھے ،سلمان خان 16.8ملین کے ساتھ پانچویں اور پریانکا چوپڑا 13.2 ملین پرستاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں ۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے اور جلد ہی اسے بھی پرستاروں کی بدولت حاصل کرلوں گا۔

متعلقہ عنوان :