ہولی پر خواتین ٹوئٹ کر کے ایف آئی آر درج کرا سکتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 مارچ 2016 12:18

ہولی پر خواتین ٹوئٹ کر کے ایف آئی آر درج کرا سکتی ہیں

ممبئی، بھارت۔ ممبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس ہولی پر خواتین ٹوئٹر کی مدد سے ایف آئی آر درج کرا سکتی ہیں۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہولی پر خواتین پر رنگ پھینکنا یا پانی کے بم پھینکنا جرم تصور ہوگا۔

(جاری ہے)


ممبئی پولیس نے خواتین کو کہا ہے کہ اگر کوئی انہیں تنگ کرے تو وہ ممبئی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل(@MumbaiPolice) پر تنگ کرنے والے کی تصویر اور مقام کی تفصیلات ٹوئٹ کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹوئٹر کی بنیاد پر ایف آئی آر بھی درج کریں گے اور موقع پر گاڑی بھیج دیں گے۔پولیس نے ہولی پر غیر اخلاقی گانے چلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔گانوں کے علاوہ پولیس نے مخصوص تصاویر، نشانات اور نعرے لگانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔