گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے کی 4 شخصیات کو متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات پر سول اعزازت سے نوازا
بدھ 23 مارچ 2016 22:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء ) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے صوبے کی 4 شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر سول اعزازت سے نوازا۔تقریب تقسیم سول اعزازات میں افغانستان اور ایران کے کونسل جنرل، صوبائی وزراء ، صوبے اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنت اعلیٰ سول وفوجی حکام اور اعزازات وصول کرنے والی شخصیات اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔
صوبے بھر سے سول اعزازات وصول کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان، وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے تعلیم کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز وصول کیا۔(جاری ہے)
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ( پرائڈ آف پرفارمنس ) وصول کرنے والی شخصیات میں افتخار حسین(شعبہ آ رٹس) اور منصور زمان (شعبہ کھیل) شامل ہیں۔ جبلہ تعلیم کے شعبے میں مثالی خدمات سر انجام دینے پر ڈاکٹر ظفر اقبال نے تمغہ امتیاز وصو ل کیا۔
بعد ازاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے اور اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر گورنر نے تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ ہمارے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے نظریاتی بنیادوں اورا یک عظیم مقصد کے حصول کی خاطر بے خوف، غیرمتزلزل اور پرعزم جدوجہد کے ساتھ علیحدہ وطن کے حصول کیلئے منزل کا تعین کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملکی امن واستحکام ، تعمیروترقی اور اس قوم کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم اپنی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہوگی اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، یگانگت اور یک جہتی کا مظاہرہ کرناہوگا اور یہ عہدکرناہوگاکہ وطن عزیز کے بہتر مستقبل کے حصول کیلئے مکمل طور پر محفوظ ، مضبوط اور خوشحال قوم کا مقصد حاصل کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔ اس موقع پر گورنر نے تمام ہم وطنوں کو بالعموم اور خیبرپختونخوا اور فاٹا کے غیور عوام کو بالخصوص اس موقع پر مبارکباد پیش کی اور تاکید کی کہ اپنی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی امن واستحکام اور تعمیروترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد امن وہم آہنگی اور یگانگت کی فضاء برقرار رکھناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی درحقیقت تحریک پاکستان کے ہیروز اور آزادی جیسے عظیم مقصد کیلئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر طریقہ بھی ہے جنہوں نے ہمارے بہترمستقبل کیلئے اپنا آج قربان کیا گورنر نے کہا کہ ہم تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہے ہیں اور اب اﷲ کے فضل وکرم سے قوم ، افواج پاکستان اور ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے ملک میں امن واستحکام لوٹ آیا ہے اورہم تعمیروترقی کے سفر پرگامزن ہیں تاہم پائیدار امن کے قیام اور ملکی تعمیروترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرناہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.