اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا،سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کرے گا،ترجمان کا انٹرویو

بدھ 23 مارچ 2016 22:17

اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا،سعودی عرب کا ..

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور اسلامی فوجی اتحاد کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب آئندہ چند روز میں دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کودئے گئے ایک انٹرویومیں عسیری نے کہاکہ یہ اتحاد چار مرکزی محوروں پر کام کر رہا ہے ان میں فکری، مالی اور عسکری محوروں کے ساتھ چوتھا محور ذرائع ابلاغ کا ہے۔

اس دوران انہوں نے شمال کی گرج مشقوں اور اتحاد میں شامل افواج کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کی اور واضح کیا کہ شمال کی گرج خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے بنیادی مشقیں تھیں اور یہ اتحادی افواج کے لیے نہیں تھیں۔سعودی عرب کے زیرقیادت اس اتحاد میں 34 اسلامی ممالک شامل ہیں جن میں 17 عرب ممالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :