Live Updates

گوجرانوالہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مارچ 2016 21:33

گوجرانوالہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 2 افراد جاں ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) گوجرانوالہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم اس وقت ہوا جب ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے این اے 101 کے ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی جیت کی خوشی میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 راہ گیر زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات