پاکستان نے ایران سے پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کیلئے باضابطہ تجارت شروع کرنے بارے غور شروع کر دیا

ایران سے یومیہ 20 ہزار لٹر پٹرول و ڈیزل اسمگل ہوتا ہے ،ڈیوٹیز اور ٹیکسز چوری سے خزانے کو سالانہ 10ارب کا نقصان ہو رہا ہے‘ ذرائع

بدھ 23 مارچ 2016 21:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان نے ایران سے پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لئے باضابطہ تجارت شروع کرنے بارے غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ایران سے یومیہ 20 ہزار لٹر پٹرول و ڈیزل اسمگل ہوتا ہے ، چوری چھپے تیل مصنوعات ملک میں آنے سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز نہ لگنے کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کے رواں ہفتے پاکستان کے دورہ کے موقع پر ایران سے تیل مصنوعات کی تجارت شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ایران پر سے بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اب پاک ایران تجارت کو فروغ ملے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :