خواتین کا موثر کردار کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق خواتین کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کا موثر کردار کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں مرکز برائے بہبود و ترقی خواتین جی سیون ون اسلام آباد میں نمائش و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا ویژن ہے کہ خواتین کے زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کے بھرپور مواقع مہیا کیے جائیں،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق خواتین کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا موثر کردار کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔خواتین کو بہترین تربیت کی فراہمی میں مرکز برائے بہبود و ترقی خواتین کا کام قابل ستائش ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ انشاء اﷲ اس مرکز کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید وسائل مہیا کیے جائیں گے ،اس مرکز سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو استفادہ حاصل ہونا چائیے تا کہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :