پاکستان ریلوے کی آمدن 18 ارب سے بڑھ کر سوا 35ارب روپے تک پہنچ گئی، کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے لینڈ برانچ سے فائدہ حاصل کرنے ، گرین لائن اور پارسل ایکسپریس کی طرز پر نئی ٹرینیں متعارف کرانے کے اقدامات

ساہیوال میں توانائی منصوبے میں کوئلے کی ترسیل کیلئے نجی شعبے کے ساتھ معدنیات کی باربرداری کی طویل المعیاد مفاہمت کی یادداشتوں پر غور

بدھ 23 مارچ 2016 20:32

پاکستان ریلوے کی آمدن 18 ارب سے بڑھ کر سوا 35ارب روپے تک پہنچ گئی، کارکردگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان ریلوے کی حالت میں بہتری آ گئی، گزشتہ ادوار میں نقصان میں چلنے والا ادارہ منافع دینے لگا، پاکستان ریلوے کی آمدن 18 ارب روپے سے بڑھ کر سوا 35ارب روپے تک پہنچ گئی، کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے لینڈ برانچ سے فائدہ حاصل کرنے سمیت گرین لائن اور پارسل ایکسپریس کی طرز پر نئی مالی اور مسافر بردار ریل گاڑیوں کو متعارف کرانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، ساہیوال میں کوئلے کے توانائی منصوبے میں کوئلے کی ترسیل کیلئے نجی شعبے کے ساتھ کوئلے کی باربرداری کے طویل المعیاد مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کی دستاویز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے زیر سایہ ریلوے کا ادارہ منافع بخش ادارہ بن گیا، ریلوے کی بہتری کیلئے لینڈ برانچ سے تجارتی استفادہ پرانے ریکس کی مرمت ، ریلوے انجنوں کی مرمت اور تعداد میں اضافہ سمیت بہتر پیداوار کیلئے 4000تا 4500 ایچ پی اور زیادہ استعداد کے بھاری انجنوں کا متعارف کرانا بھی اقدامات میں شامل ہے، باربردار ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن اور بہتری بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :