گزشتہ 3سالوں کے دوران واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشنز نے 14ارب 75کروڑ خرچ کئے،وزارت خارجہ کی دستاویزی رپورٹ میں انکشاف

بدھ 23 مارچ 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) گزشتہ 3سالوں کے دوران پاکستان کے واشنگٹن ڈی سی اور اقوام متحدہ میں مشنز کی جانب سے 14ارب 75کروڑ خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے ایک دستاویزی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے اور اقوام متحدہ میں مشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 14ارب 75کروڑ خرچ کئے گئے۔ رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2012-13میں واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک یو این مشن اور جنیوا یو این مشنز کی جانب سے کل 12ارب 24کروڑ، 2013-14میں ایک ارب 31کروڑ جبکہ 2014-15میں ایک ارب 20کروڑ خرچ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :