جولائی 2015سے جنوری 2016 کے دوران عوام کو بجلی کے ماہانہ بلوں میں 97 ارب 44کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف ،وزارت پانی و بجلی نے تفصیلات جاری کر دیں

بدھ 23 مارچ 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 7 ماہ میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں عوام کو بجلی کی قیمتوں کی مد میں دیئے گئے حکومتی ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں جولائی 2015سے جنوری 2016 کے 7ماہ میں عوام کو بجلی کے ماہانہ بلوں میں 97 ارب 44کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کی رقم کا ریلیف دیا گیا، وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو 11ارب 53کروڑ 57لاکھ، اگست میں 6ارب 36 کروڑ 15لاکھ روپے، ستمبر میں 11ارب 68کروڑ 18لاکھ، اکتوبر میں 22ارب 2کروڑ23لاکھ، نومبر میں 29ارب 97کروڑ 10لاکھ، اکتوبر میں 8ارب 30کروڑ 92لاکھ اور رواں سال جنوری 2016میں 7ارب 55کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف بجلی کے ماہانہ بلوں میں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :