امریکانے ایران سے ملکر صدام کا تختہ الٹا،سابق سفیر کا انکشاف
امریکااورقاسم سلیمانی کے درمیان قریبی روابط تھے،خفیہ ملاقاتوں میں عراق کی صورتحال پر گفتگوہوتی تھی،انٹرویو
بدھ 23 مارچ 2016 19:43
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) عراق میں امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جارج بش کے دور میں ایران اور امریکا کی حکومت کے درمیان عراق کے معاملے پر باہمی تعاون قائم رہا ،2006ء میں امریکی حکومت اور ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم ’’فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان رابطے قائم تھے اور وہ عراق کی سیاسی صورت حال کے بارے میں باہم صلاح مشورہ بھی کرتے رہے ،امریکی اخبار کو انٹرویومیں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی اور امریکا کے درمیان رابطے نہ صرف ما بعد صدام قائم رہے بلکہ صدام حسین کا تختہ الٹنے میں بھی ایران نے بھرپور کردار ادا کیا تھا،2003ء میں عراق پر امریکی یلغار سے قبل اور اس کے بعد واشنگٹن اورتہران حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں،سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان بالواسطہ تعاون 2006ء میں اس وقت بھی ہوا جب امریکا نے وزیراعظم ابراہیم الجعفری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.