نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات ، لیاقت صدیقی صدر ،مولاناشفقت یوسفی جنرل سیکرٹری منتخب

ڈاکٹر سرفراز احمدنعیمی کے مشن کی آبیاری کے لئے کسی بھی قربانی سے د ریغ نہیں کریں گے،نومنتخب عہدیداران کاعزم

بدھ 23 مارچ 2016 19:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان مرکزی انتخابات سیشن2016-17 گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں ہوئے۔پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی مرکزی صدر جبکہ مولاناشفقت علی یوسفی مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔انتخابات میں لاہورسمیت پاکستان بھرسے کارکنان کی کثیرتعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نومنتخب صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام تاریخ کے نازک دور سے گزررہاہے،دین دشمن قوتیں مسلم امہ میں فکری انتشار پیداکرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

جذبہ حب الوطنی کافروغ وقت کی ضرورت ہے،مفتی محمدحسین نعیمی کے افکار نظریات کے احیاء ا ورڈاکٹر سرفراز احمدنعیمی کے مشن کی آبیاری کے لئے کسی بھی قربانی سے د ریغ نہیں کریں گے۔اسلاف کی تعلیمات اورطرز حیات نئی نسل کے لئے مینارۂ نورہے۔اسلاف کے دیئے ہوئے انسانی ہمددری کے مشن کو آگے بڑھایاجائے گا ۔اس موقع پرنومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناشفقت علی یو سفی نے کہاکہ سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ملک کی مقبول ترین فعال تنظیم بنائیں گے۔کارکنان کے اعتماد پرہرصورت پورا اتریں گے۔