وزیرِداخلہ کی عید گاہ شریف آمد،پیر محمد نقیب الرحمان کے فرزند کی شادی پر مبارکباد

بدھ 23 مارچ 2016 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ہے اور شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عید گاہ شریف راولپنڈی کا دورہ کیا اور سجادہ نشین دربارِ عالیہ محمدیہ پیر محمد نقیب الرحمان کوان کے فرزند پیر محمد حسان حسیب الرحمان کی شادی پر مبارکباد دی۔

وزیرِداخلہ کی عید گاہ آمد کے موقع پر پیر صاحب کے سینکڑوں مریدین موجود تھے جنہوں نے وزیر داخلہ کا والہانہ استقبال کیا، وزیر داخلہ نے شادی شدی جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خوش و خرم زندگی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ کچھ دیر عید گاہ شریف موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :