23مارچ محبت پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،مقررین

اے ٹی آئی لاہور ڈوثیرن کے زیراہتمام ”عظیم تربنائیں گے پیارے پاکستان کو “سیمینارسے عاکف طاہر ،بو علی شاہ ،اکرم رضوی،عامر اسماعیل اور دیگر کا خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء ) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ”عظیم تربنائیں گے پیارے پاکستان کو“سیمینار سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں منعقد ہوا۔ جس سے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آچکے ہیں ، ناموس ارض وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کردیں گے ۔ناظم پنجاب سید بو علی شاہ نے کہا نظریہ پاکستان کے مخالفین کی ہر سازش ناکام بنا کر دم لیں دہشت گردی میں ملوث مکتبہ فکر نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ پاکستان بنانے کیلئے اکابرین اہل سنت نے بنیادی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

مگر آج قیام پاکستان کے مخالفین پاکستان کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ۔

ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ محبت پاکستان کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔لسانی ، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات نے پاکستان کو کمزور کیا ہے۔قوم کو تقسیم کرنے والے ملک دشمنوں کے کام آسان کررہے ہیں۔ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ درباری مولوی حکمرانوں کی جی حضوری کررہے ہیں۔ حکمران دینی طبقہ کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔

مذہبی جماعتیں اکھٹی ہو جائیں تو ملک کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ حکمران چاہتے ہیں کہ فوج دہشتگردوں سے الجھی رہی اور وہ من مانیاں کرتے رہیں۔ناظم ضلع لاہور عامر اسماعیل نے کہا کہ یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر وطن سے محبت کا عہد کرنے کی ضرورت ہے۔پاک فوج نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں جذبہ حب الوطنی کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ،آج پاکستان بچانے کیلئے پاکستان بنانے والے جذبے کی ضرورت ہے ،اسلام اور پاکستان کی محبت کو ہر محبت پر غالب کرنے کی ضرورت ہے ۔سیمینار سے عامر سہیل، ملک زبیر مصطفائی ،فیض الرسول ربانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔۔

متعلقہ عنوان :