لاہور،عزم پاکستان پریڈ میں پہلی مرتبہ نایاب اور قیمتی گاڑیوں کو بھی پریڈ کا حصہ بنایا گیا

لکی ایرانی سرکس کا رکن گلبرگ کی سڑک پر کرتب پیش کرتے رہے خواتین رکشہ ڈرائیور پریڈ میں شامل ہوئی

بدھ 23 مارچ 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء ) یوم پاکستان کے موقع پر عزم پاکستان پریڈ میں پہلی مرتبہ نایاب اور قیمتی گاڑیاں جن میں لیموزین، شیور لائٹ، فوکسی سمیت وہ گاڑیاں جو کم ناپید یا کم یاب ہوچکی ہیں انہیں بھی پریڈ کا حصہ بنایا گیا ہے لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں فرزند علی کی قیادت میں لکی ایرانی سرکس کا رکن گلبرگ کی سڑک پر کرتب پیش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

نیک رکشے جنہیں خواتین رکشہ ڈرائیور چلاتی ہوئی پریڈ میں شامل ہوئی۔ ایک ویوہیکل40فٹ لمبے سپائیڈر مین کے مجسمہ کے سامنے لوگ بھی چھوٹے چھوٹے نظر آتے ایک عجیب طرح کا احساس دھرتا رہا۔ پریڈ میں شامل تمام افراد سلامی کے چبوترے کے سامنے سیلوٹ کرتے یا سرکو خم کرتے ہوئے گزرتے رہے لاکھوں کی تعداد میں زندہ دلان لاہور کے شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :