پاک بحریہ کی جانب سے یوم ِپاکستان پرجہازوں اور یونٹس پر چراغاں ، بحریہ کے چاق و چوبند دستے ، ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور زیڈنائن ای سی ہیلی کاپٹرز کی پریڈمیں شرکت
بدھ 23 مارچ 2016 18:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان نیوی نے یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا، ، بحریہ کے چاق و چوبند دستے ، ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور زیڈنائن ای سی ہیلی کاپٹرز کی پریڈمیں شرکت کی ۔ بدھ کو دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور پاک بحریہ کی مساجد میں ملک کی بقا اور سا لمیت کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس پر چراغاں کیا گیااور جہازوں و یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز نے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز/سویلینز سے خطابات کئے جن میں یومِ پاکستان کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔
یومِ پاکستان کے دن کی سب سے اہم تقریب شکر پڑیاں اسلام آباد میں منعقدہ مسلح افواج کی جوائنٹ سروسز پریڈ تھی۔پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ یومِ پاکستان پریڈ کا حصہ تھا۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں خواتین نیول آفیسرز، خواتین میڈیکل ٹیکنیشینز اور اسپیشل سروسز گروپ سکائی ڈائیونگ ٹیم بھی جوائنٹ سروسز پریڈ میں شامل تھیں۔مزید برآں، پاکستان نیوی کے ایئرکرافٹ پی تھری سی اورین اور Z9ECہیلی کاپٹرز نے بھی یومِ پاکستان پریڈ کے فضائی مظاہرے میں شرکت کی۔
فلائی پاسٹ میں حصہ لینے والے پی تھری سی اورین ایئر کرافٹ کی فارمیشن کی قیادت پاکستان نیوی کے کیپٹن عدنان نے کی۔ پی تھری سی اورین ، لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ ہیں جو ’’فلائنگ ڈسٹرائر ‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ایئرکرافٹ اینٹی سرفیس میزائلوں، اینٹی سب میرین تارپیڈوز، ڈیپتھ چارجز، بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس ہیں۔’’سٹنگرے‘‘ کے نام سے جانے والے پاکستان نیوی کے Z9ECہیلی کاپٹرز جدید ریڈار اور ڈِپنگ سونار سے لیس ہیں۔ دشمن کی آبدوزوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ان ہیلی کاپٹرز پر تارپیڈوز اور ڈیپتھ چارجز جیسے مہلک ہتھیار بھی نصب ہیں۔اسپیشل سروسز گروپ (نیوی) ٹیم کی قیادت کمانڈر کاشف رضانے کی جو مسلح افواج کی سکائی ڈائیونگ ٹیم کا حصہ تھی۔اس ٹیم نے مختلف فری فال جمپنگ تکنیک کا مظاہرہ کیا جن میں پیچیدہ حربی چالیں اور مکمل درستگی کے ساتھ اپنے اپنے ٹارگٹ پر اُترنا شامل تھا۔ واضح رہے کہ یہ دن قوم کو اُن بلند تصورات کی یاد دلانے کے لئے منایا جاتا ہے جن کی بنیاد پر پاک وطن معرضِ وجود میں آیا جب برِ صغیرپاک و ہند کے مسلمانوں نے متحدہ ہندوستان میں آباد مسلمانوں کے حقوق کے تقدس کی حفاظت کے لئے الگ وطن کے مطالبے کا اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.