جامعہ کراچی: شعبہ مائیکروبائیولوجی کے زیر اہتمام سیمینار کل ہوگا

بدھ 23 مارچ 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ خردحیاتیات اور امریکن سوسائٹی فارمائیکروبائیولوجی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان: ”مائیکروبائیولوجسٹ کے روزگار کے مواقع“ کل بروز جمعرات24 مارچ2016 ء کو صبح 9:00 بجے شعبہ ہذا میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق پرووائس چانسلر جامعہ کراچی اور معروف مائیکروبائیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کلیدی خطاب کریں گی جبکہ دیگر مقررین میں مائیکروبائیولوجسٹ اے چاگلااور ایلی ٹیلرشامل ہیں ۔