ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر کل صوبہ سندھ میں عام تعطیل ہوگی

بدھ 23 مارچ 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر کل (جمعرات) صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی خواہش پر صوبے میں ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہولی کے تہوار کے موقع پر چھٹی کامقصدہندوبرادری کی خوشی میں شریک ہوناہے۔

متعلقہ عنوان :