Live Updates

ہر شکست کے بعد دھاندلی کا شور عمران خان کی عادت بن چکی ہے ‘ ضمنی انتخابات کے نتائج سے تحر یک انصاف والوں کو ہوش آجانی چاہیے ‘(ن) لیگ عوامی توقعات کے مطابق حکومت اور سیاست کر رہی ہے

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا انٹر ویو

بدھ 23 مارچ 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور عمران خان کی عادت بن چکی ہے ‘ضمنی انتخابات کے نتائج سے تحر یک انصاف والوں کو ہوش آجانی چاہیے ‘(ن) لیگ عوامی توقعات کے مطابق حکومت اور سیاست کر رہی ہے اور عوام حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے ‘اگر عوام تحر یک انصاف کے مسترد کر رہے ہیں تو اس میں (ن) لیگ کا کیا قصور ہے ؟تحر یک انصاف کو دھاندلی کا رونا رونے کی بجائے عوامی فیصلہ کو قبول کر نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملتان کے بعد وزیر آباد میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد تحر یک انصاف کا دھاندلی کاشور صرف تماشہ ہے تاکہ وہ عوام کی توجہ حاصل کرسکیں لیکن عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عوام کی نظر وں میں فارغ ہو چکی ہے اس لیے یہ خود کو سیاسی میدان میں ز ندہ رکھنے کیلئے دھاندلی دھاندلی کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان اور تحر یک انصاف اپنا انداز سیاست تبد یل نہیں کر یگی عوام انکو مستر دکرتے رہیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات