قرارداد پاکستان میں عمل کرنے کیلئے آج تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ،ممتاز علی بھٹو

بدھ 23 مارچ 2016 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کی کراچی کی رہائشگاہ پر مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ 67 سالوں سے 23 مارچ کو یوم قرار داد پاکستان کا دن بڑے جوش و خروش سے ضرور منایا جاتا ہے مگر آج تک اس قرار داد پر عمل در آمد کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے چینی اور علحدگی کی لہر شروع ہوگئی ہے اس قرار داد میں جو قومیں پاکستان مین اپنی دھرتی سمیت شامل ہوئی تھیں ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کی حاکمیت اور خودمختاری قائم رہے گی اور مرکز کے پاس محدود اختیارات ہونگے مگر یہ وعدہ اولین دن سے بھلا دیا گیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مشرقی پاکستان جنگ کر کے آزاد ہوگیا تو دوسری جانب سندھ، بلوچستان اور سرحد میں آزادی کی تحاریک نے جنم لیا جبکہ پہلے دن سے باقی ماندہ پاکستان میں بے چینی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یوم قرار داد پاکستان کے موقعے پر خالی کھوکھلا جشن منایا جاتا ہے اگر اس پر عمل کرنے کا سوال ا ٹھتا ہے تو اس کے علمبردار 1946ء کی قرار داد کا حوالہ دیتے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر 1940ء کی قرار داد منظور ہونے کے دن پر جشن کیوں نہیں منایا جاتا؟ حقیقت یہ ہے کہ 1946ء کی قرار داد نے 1940ء کی قرار داد میں کوئی ترمیم نہیں کی سوائے اس کے کہ مغرب اور مشرق میں دو مسلمان ممالک بنانے کے بجائے دونوں مل کر ایک ہی پاکستان بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :