ٹنڈو محمد خان ،کچی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد55ہوگئی

بدھ 23 مارچ 2016 16:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد55ہوگئی جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں ،22افراد اب بھی حیدر آباد کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں ،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ٹنڈومحمد خان کے علاقے کریم آباد کالونی میں کچی شراب بیچنے والوں کے خلاف سٹی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں علی نواز پنہور،حاکم علی پنہور ،عبد الرحمان پنہور ،شوکت اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیاگیا ہے ۔اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ٹنڈو محمدخان کے مختلف اسپتالوں میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 اور حیدرآباد کیسول اسپتال میں 29 ہوگئی ہے۔ سول اسپتال حیدر آباد میں اب بھی 22 افراد زیرعلاج ہیں ۔ایس ایس پی نسیم آرا پنہور، ڈی ایس پی خالد رستمانی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا ہے۔ نامعلوم افراد نے کریم آباد کالونی میں مبینہ طور پر شراب بیچنے والے شخص کے گھر کو آگ بھی لگادی ۔مرنیوالے زیادہ تر افراد کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔

متعلقہ عنوان :