پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوگیا ہے،مصطفی کمال نے ” پاک سرزمین “کے نام سے نئی پارٹی کا اعلان کردیا ،ہم یہاں کسی کی پوزیشن،اختیارات یا اقتدار کو چھیننے کیلئے نہیں آئے ہیں،اگر عہدے عوام کوفائدہ نہیں پہنچا سکتے تو ہم ان عہدوں پر لعنت بھیجتے ہیں،اپنی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنائے گے ،جھنڈا بنا کر قوم کو تقسیم نہیں کرینگے،پہلی فرصت میں آرٹیکل 148کے تحت خالص لوکل گورنمنٹ سسٹم رائج کروائیں گ،احتساب کا سسٹم یہ ہے کہ پہلے سارا پیسہ ایک شخص کو دے دو پھر نیب پیچھے لگا دو۔لیکن لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت اگر اختیارات یونین کونسل کو دے جائیں تو گلی محلے کا آدمی نیب بن جائیگا۔مصطفی کمال کا نئی پارٹی کے نام رکھنے کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مارچ 2016 16:36
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2016ء) :پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوگیا ہے۔مصطفی کمال نے ” پاک سرزمین “کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی ہے۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 23مارچ کو وطن پرستی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔آئندہ سالوں میں وطن کی بنیاد اور وطن پرستی کا دن ایک ساتھ منایا جائیگا۔
انہوں نے دعا کے ساتھ اپنی پارٹی کا نام رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا نام پاک سرزمین پارٹی ہوگا۔ اپنی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنائیں گے ،جھنڈا بنا کر قوم کو تقسیم نہیں کرینگے،جھنڈا ہی فساد کی جڑ ہے جھنڈاصرف الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے،پہلی فرصت میں آرٹیکل 148کے تحت خالص لوکل گورنمنٹ سسٹم رائج کروائیں گے،احتساب کا سسٹم یہ ہے کہ پہلے سارا پیسہ ایک شخص کو دے دو پھرنیب کو اس کے پیچھے لگا دو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
پنجاب میں26 ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.