کراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

بدھ 23 مارچ 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قانون نافذ کرنے والے ادارینے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے سابق عہدیدارکو گرفتار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نجی اسپتال کا ملازم ہے اورسیاسی جماعت کاسابق عہدیداربھی ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف نیوٹاوٴن پولیس نے سوک سینٹر کے قریب سے 2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے مطابق اغوا کاروں نے شمس العالم اور نورالحق نامی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ملزم وسیم اور عباس کورنگی پولیس کو بھی اغوا کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان تاوان کی رقم وصول کرنے سوک سینٹر کے پاس پہنچے تھے۔ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :