(ن) لیگ ”مک مکاؤ کرو ‘اقتدار بچاؤ “ کی سیاست کر رہی ہے‘ چوہدری محمد سرور

بدھ 23 مارچ 2016 16:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ”مک مکاؤ کرو ‘اقتدار بچاؤ “ کی سیاست کر رہی ہے، برصغیر کی تاریخ میں 23مارچ 1940 ایک عظیم نشان منزل ہے، مسلمانان ہند کی منزل کا تعین کر کے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی‘قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالے نااہل اور مفاد پر ست سیاستدانوں نے ملک کو قائدا عظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کی بجائے اپنے مفادات اور لوٹ مار کو تر جیح دی جسکی وجہ سے آج بھی پاکستان بحرانوں کا شکار ہے،حکمرانوں کو جمہو ریت آئین وقانو ن نہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں جسکے لیے حکمران کچھ بھی کر نے کو تیار ہیں،حکمرانوں نے جتنی توجہ اپنی سیاسی مشہور ی پر دی ہے اس سے آدھی بھی عوامی مسائل پر دیتے تو ملک کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات مل جاتی مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور عوام حکمرانوں کی ناکامیوں پر چیخ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پر جب بھی کوئی امتحان آتا ہے تو یہ بہت چلاکی کے ساتھ مک مکاؤ کر لیتے ہیں اور ایک بار پھر حکمرانوں نے مک مکاؤ کر کے جمہو ریت اور آئین وقانون کی نفی کر دی ہے جسکا انکو حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک میں حقیقی معنوں میں آئین وقانون کی حکمرانی کے قائم ہو گی اور جر م کر نیوالوں کو ”معافی “ملے گی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا مک مکاؤ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست حکمرانوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بالکل بے نقاب ہو چکے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ حکمرانوں کے پاس سیاسی مشہوری کے سوا کوئی پروگرام ہے اور اسی کے تحت ہی (ن) لیگ میٹرو اور دیگر منصوبوں میں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں مگر قوم ایسے حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یگی اور آج نہیں تو کل حکمرانوں کو حساب دینا پڑ یگا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیگی اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم کی جائیگی ۔