نشتر کالونی ،ایک گھر سے خاتون مردہ حالت میں پائی گئی

بدھ 23 مارچ 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ اسکی تین سالہ بچی بھی کمرے میں موجود تھی جو زندہ ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا تاہم بچی کے رونے سے اہل علاقہ نے گھر کا تالا توڑا تو کمرے میں خاتون مردہ حالت میں موجود تھی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے خاتون کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور خاتون کے اہل خانہ سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ اسکی تین سالہ بچی بھی کمرے میں موجود تھی جو زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :