پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات

بدھ 23 مارچ 2016 16:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دو ہزار پولیس نفری سیکیورٹی نے فرائض سرانجام دیئے،کینٹ اور سٹی کے مختلف حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہیں۔یوم پاکستان کی ریلیاں اور پروگراموں کے موقع پر بھی پولیس نے فرائض سرانجام دیں۔ نواحی علاقوں بالخصوص فاٹا سے ملحقہ علاقوں متنی، بڈھ بیر، سربند اور متھرا میں پولیس کی اضافی گشت بھی جاری رہیں۔

متعلقہ عنوان :