شاہد آفریدی اور شعیب ملک چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں ٹیم سے نکال دینا چاہئے ، عابد شیر علی

بدھ 23 مارچ 2016 15:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت کچھ کھلاڑی چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں ٹیم سے نکال دینا چاہئے عمر اکمل اور ان کے ساتھی نے 6 اورز میں ایک چوکا نہیں مارا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے خیبرپختونخوا حکومت کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پرانے کھلاڑیوں کو گھر بھیج دی اجائے قومی کرکٹ ٹیم کو اب نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت کچھ اور کھلاڑی چلے ہوئے کارتوس ہیں انہیں ٹیم سے نکال دینا چاہئے اور عمر اکمل اور ان کے ساتھ نے چھ اورز میں ایک چوکا بھی نہیں مارا جبکہ کرکٹ میں سیاست کرنے والے کھلاڑیوں پرپابندی لگا دینا ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی ۔