وزیر اعظم وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کے گھر گئے،ان کے والدکی عیادت کی

بدھ 23 مارچ 2016 15:01

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد اور سینئر سیاستدان غلام دستگیر خان کی عیادت کی،وزیر اعظم نے غلام دستگیر خان کی مسلم لیگ (ن) کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور انکی جلد صحتیاربی کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان کے والد غلام دستگیر خان کی عیادت کرنے انکے گھر پہنچے جہاں انہوں نے غلام دستگرے خان سے ان کی خیرت دریافت کی۔

وزیر اعظم نے غلام دستگیر کی جلد صحتیابی کی دعاکی اور کہا کہ سینئر سیاستدان غلام دستگیر خان کی پاکستان کی سیاست میں مثبت اور تعمیری خدمات قابل تحسین ہیں،انکی مسلم لیگ (ن)کے لیے گرانقدر خدمات ہیں جنھیں کسی صورت نظر اندار نہیں کیا جا سکتا۔