بلند وبانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا،مرک خان اچکزئی

بدھ 23 مارچ 2016 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے پر ترجیح دی ہے ماضی میں جو ترقیاتی کام ہم نے اپنے علاقے میں کئے ہیں نا م نہاد قوم پرست تین سال کے دوران آدھے حکومت کے مالک ہونے کے باوجود بھی پشتون علاقوں میں کچھ نہ کر سکا بلند وبانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے2008 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں حکومت کا حصہ رہے اور دوران اقتدار جو کارنامے اے این پی نے سرانجام دیئے وہ کوئی بھی جماعت نہیں کر سکتے اور تاریخ گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت پر تنقید کر نے والوں نے آج خود اپنے حکومت میں عوام کیلئے کو نسا اچھا کام ہے انہوں نے کہا کہ اب حالات تبدیل ہو گئے اور عوام مسترد زدہ عناصرکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور 2008 کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔