پشتون علاقوں میں ترقی کی دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں ،مولانا عبدالواسع
بدھ 23 مارچ 2016 15:00
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت میں شامل ایک قوم پرست جماعت کی پشتون علاقوں میں ترقی کی دعوے صرف اخبارات تک محدود ہے تین سال کے دوران نہ تو میگا پراجیکٹ منصوبہ شروع کیا اور نہ ہی عوام کو روزگار کے مواقع میسر کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت پر تنقید کرنے والوں نے عوام کے فلاح کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں تین سال گزرنے کے باوجود بھی عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور حکومت میں عوام کو روزگار کے مواقع میسر کئے اور کوئٹہ شہر میں جہاں جہاں فلائی اوور برج پر کام جاری ہے وہ بھی ہمارے مرہون منت ہے کوئٹہ شہر میں تین سال کے دوران کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور تنگ نظری کی سیاست کو مسترد کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل پشتون پرست جماعت نے تین سال کے دوران عوام کے لئے کونسا وہ اچھا کام کیا جو وہ عوام کے سامنے جا کر جوابدے ہو ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ وہ آئندہ الیکشن کس بات پر لڑیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن اپنے اتحاد واتفاق کو برقراررکھیں اور آئندہ والے انتخابات میں قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں کو مسترد کر دینگے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.