منگلا ڈیم میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 2افراد جاں بحق ایک لاپتہ

بدھ 23 مارچ 2016 14:59

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں منگلا ڈیم میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 2افراد جاں بحق ایک شخص کے لاپتہ ہوگیا ہے ، جبکہ کشتی میں سوار دیگر زائرین کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے ، کشتی کو حادثہ بوپھر کالونی کے قریب پیش آیا ،پولیس نے ملاح کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز منگلاڈیم میں بھوپھر کالونی کے قریب زائرین جو کہ میران شاہ قلند پر حاضر کے لیے جارہے تھے انکی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس سے 2افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ، کشتی میں ملاح سمیت 22افراد سوار تھے جن میں سے 19افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع کا جائزہ لیا جس سے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ کشتی کو حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا جس پر پولیس نے ملاح کو گرفتار کر لیا ہے ۔