Live Updates

عمران خان کے بیٹے سلیمان نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

سلیمان خان نے اپنے ماموں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیا ہے ‘برطانوی اخبار

بدھ 23 مارچ 2016 14:46

عمران خان کے بیٹے سلیمان نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔برطانوی اخباراسٹینڈرڈ کے مطابق عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان سیاست میں آ گئے، سلیمان خان نے اپنے ماموں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔اخبار عمران خان کے بیٹے کیلئے تعریفی انداز اپناتے ہوئے لکھتا ہے کہ لندن کے میئر کے لئے جاری انتخابی مہم میں ایک نوجوان چہرہ بہت نمایا ں ہے۔

دراز قد اور خوبصورت شخصیت کا مالک ،بہت پیارا مگر قدرے سنجیدہ چہرہ ابھی 18 سال کی عمر کو پہنچا ہے اس کا تعلق بااثراورانتہائی دولتمندگھرانے سے ہے۔سلیمان خان زیک گولڈاسمتھ کا بھانجا اور اس کی بہن جمائما خان کا بیٹا ہے، اس کی بڑی پہچان یہ بھی ہے کہ وہ پاکستانی سیاستدان عمران خان کا بیٹاہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق سلیمان ٹوری میئر مہم کی یوتھ ونگ میں بہت نمایاں ہیں، وہ انتخابی مہم میں لندن کی گلیوں میں دروازوں پر دستک دیتا اور لیٹر باکس میں کتابچے ڈالتا دیکھا جاتاہے۔

ستمبر میں یونیورسٹی جانے سے قبل ٹوری کی طرف سے نامزدمیئر کے امیدوار کی مہم پر وہ اپنے پہلے سیاسی کئیر ئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔سلیمان اپنے ماموں کے بہت قریب ہے ، دونوں دلکش اور شائستہ، ذہین اور مطالعہ کے شوقین ہیں۔سلیمان اپنے ماموں کو پارلیمنٹ کا ممبر دیکھنا چاہتاہے۔واضح رہے کہ لندن میئر کے انتخابات5مئی 2016کو ہونے جارہے ہیں ،اسی دن لند ن اسمبلی کے انتخابات بھی ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :