منشیات ایک ناسور ہے،ہرنائی شہر میں منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس فورس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ،ایس پی ہرنائی عبدالحلیم اچکزئی

بدھ 23 مارچ 2016 14:34

ہرنائی۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) ایس پی ہرنائی عبدالحلیم اچکزئی نے کہا ہے کہ ہرنائی شہر میں منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوں ملوث افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی بلکہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس فورس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ایک منشیات کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، منشیات سمیت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہرنائی ایک پر امن علاقہ ہے اور ہرنائی کی امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں عوام بھی پولیس سے تعاون کریں ، ایس پی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے تمام ذمہ دارآفیسران کو سختی سے ہدایات جاری کردیا گیا ہے کہ شہر میں منشیات فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پولیس فورس کی چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ منشیات ایک ناسور ہے جسکے خاتمے کیلئے معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیس سے اس ناسور کے خاتمے میں بھرپورمدد کریں، شہر میں جہاں بھی منشیات فروش یا دیگر سماجی برائیوں کے آڈوں کی فوری اطلاع پولیس بلکہ براستہ متعلقہ تھانے بذریعہ فون یا ایس ایم کے ذریعے کریں میں ازخود کارروائی کرونگا اور اطلاع دینے والے کام نام خفیہ رکھا جائے گا، انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ،ایس پی ہرنائی عبدالحلیم اچکزئی نے کہا کہ امن وامان کی برقراری عوام کی جان ومال کو تحفظ کی فراہمی اور علاقے کو جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے جسکے لئے وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :