منگلہ ڈیم بوہڑکالونی کےمقام پر زائرین کی کشتی ڈوب گئی،2 افرادجاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مارچ 2016 14:05

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2016ء): میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم بوہڑکالونی میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کشتی میں ملاح سمیت 22 زائرین سوار تھے جو میراں شاہ قلندر کے مزار پر جار ہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ البتہ باقی زائرین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے پر پیش آیا جس پر کشتی کے ملاح کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔