وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل

بدھ 23 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں یوم پاکستان کی پریڈ کے باعث سیکورٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورکس صبح سے دوپہر تک بند رہے۔ تاہم پریڈ کے اختتام کے ساتھ ہی موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔