پریڈ کے اوقات میں شہریوں کا گھروں میں ٹی وی پر بیٹھ کر پریڈ کی کارروائی کا مشاہدہ

بدھ 23 مارچ 2016 13:56

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) پریڈ کے اوقات میں شہری گھروں میں ٹی وی پر بیٹھ کر پریڈ کی کارروائی کا مشاہدہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹروں بالخصوص پریڈ گراؤنڈ کے اطراف میں واقع علاقوں اور آبادیوں سے مکین پاک فضائیہ ، بحریہ اور آرمی ایوی ایشن کے جدید جنگی لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی گھن گرج سن کر شاندار اور حیرت انگیز فضائی مظاہروں کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر امڈ آئے اور فضا میں رنگ بکھیرتے اور قلا بازیاں کھاتے جنگی طیاروں کے کرتب سے بے حد محظوظ ہوئے۔

دارالحکومت کی سڑکیں مختلف مواقع پر پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہریوں کے نعرہ تکبیر ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :