پریڈ کی خصوصی تقریب ‘ بچوں نے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کی بھرپور داد وصول کی

صدر مملکت ممنون حسین اوروزیراعظم محمد نوازشریف بچوں میں گھل مل گئے ‘ مصافحہ کیا ‘ بچوں کے چہرے کھل اٹھے

بدھ 23 مارچ 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے موقع پر روایتی تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کی بھرپور داد وصول کی۔

(جاری ہے)

سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے ثقافتی ملبوسات پہنے اور پاکستانی پرچم تھامے بچے پھولوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے میدان میں داخل ہوئے تو سب کے چہرے کھل اْٹھے۔صدر مملکت ممنون حسین اوروزیراعظم محمد نوازشریف بچوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔