شہریوی کی بڑی تعداد نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر پاک فضائیہ کے مظاہر ے دیکھے ‘موبائل فونز سے تصاویر بناتے رہے

بدھ 23 مارچ 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہروں میں شہریوی کی بڑی تعداد نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر پاک فضائیہ کے مظاہر ے دیکھے ‘ موبائل فونز سے تصاویر بناتے رہے تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر شاندار روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مظاہرے پیش کئے پاک فضائیہ کے طیاروں کے شاندار مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی بڑی تعداد پریڈ گراؤنڈ کے اطراف موجود تھی جڑواں شہروں میں شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فضائی مظاہرے دیکھے۔

متعلقہ عنوان :