راولپنڈی، سیکیورٹی اداروں کی کارروائی 5مشتبہ افراد گرفتار

اسلحہ،4جعلی پولیس کارڈاورنفرت انگیزلٹریچربرآمد

بدھ 23 مارچ 2016 13:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) سیکیورٹی اداروں نے راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیے ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست افرادسے اسلحہ،4جعلی پولیس کارڈاورنفرت انگیزلٹریچربرآمد ہوا ہے۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :