پاکستان بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا: پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 23 مارچ 2016 13:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیساتھ تعلقات کیلے ہمیشہ کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی قونصل خانے دہلی میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنما ہمارے استقبالیے میں برسوں سے آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان قونصل خانے دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان آصف علی دورانی نے سفارت خانے میں پاکستانی پرچم لہرایا اور پاکستان قونصل خانے دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کے دوران قائم مقام قونصل جنرل ثمر جاوید نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

متعلقہ عنوان :