Live Updates

ملک میں ظالمانہ استحصالی نظام مسمار کر کے عدل و انصاف کا بول بالا کریں گے ، عمران خان

بدھ 23 مارچ 2016 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم سیاسی تاریخ کا سنہرا باب ہے اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے ظلم و استبعداد کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ کیا یوم پاکستان کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانان ہند نے 23 مارچ کو قائد اعظم جیسے عظیم رہنما کی قیادت میں متحد ہو کر غلامی کے بجائے اپنے لئے آزادی کا انتخاب کیا یہ دن تفریق اور تعصبات سے دامن چھڑانے کا پیغام دیتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ادنیٰ ذاتی ، خاندانی ، گروہی اور علاقائی مفاد سے بالا تر ہو کر ہی عظیم مقصد کے لئے جدوجہد کرنا ممکن ہے آج کے روز ہم وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج کے دن قائد اور اقبال سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ظالمانہ استحصالی نظام مسمار کر کے عدل و انصاف کا بول بالا کریں گے ہم ایک قوم بن کر اپنی صفوں کو خود غرض اور سفاک نااہل سیاست و حکومت سے پاک کریں گے ہم عہد کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں سبز پاسپورٹ اور سبز ہلالی پرچم کی کھوئی ہوئی عظمت و توقیر بحال کریں گے ہم ارض پاک کو امن کا گہوارہ اور تعمیر و ترقی کا استعمارہ بنائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :