بیرون ملک سفارت خانوں اور ھائی کمیشن میں یو م پا کستا ن کی تقریبا ت کا انعقاد

بدھ 23 مارچ 2016 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء)پاکستان سمیت بیرون ملک سفارت خانوں اور ھائی کمیشن میں بھی یوم پاکستان قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا اور پا کستا نی سفارتخا نو ں میں پر چم کشائی کی تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا ،بھارت میں ھائی کمشنر عبدالباسط ،چین میں سفیر خالد مسعو د ،افغانستان میں سفیر سید ابرار حسین نے قو می پر چم لہرائے تفصیلات کے مطابق جس طر ح ملک بھر میں یو م پاکستان پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اسی طر ح بیرون ملک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں اور ھائی کمیشن میں بھی یو م پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ھائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ھائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستانی پرچم لہر ایا یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے پاکستانی ھائی کمشنر کا کہنا تھا پاکستان کا قیام ایک معجزے سے کم نہیں تھا ملک کو قائد کا پاکستان بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بھارت سے اچھے تعلقا ت چاہتے ہیں اور اچھے تعلقات کے لےئے ایک دوسرے کا احترام کر نا ہوگا پاکستان بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے کوششیں جاری رکھے گا: اسی طر ح افغان دارلحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے قو می پرچم لہر ایا چینی دارلحکومت بیجنگ میں بھی پاکستان ھائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر خالد مسعود نے قومی جھنڈا لہر ا یا سر ی لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں میں پاکستانی ھائی کمیشن میں پاکستانی ھائی کمشنر سید شکیل حسین نے پاکستانی پرچم لہرایا اس کے علاوہ پاکستان قونصل خانے دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان آصف علی دورانی نے سفارت خانے میں پاکستانی پرچم لہرایا ۔