سپریم کورٹ، آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سما عت کل ہو گی

بدھ 23 مارچ 2016 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کل جمعرات کوسابق صدر آصف علی زرداری ،سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری ،کے خلاف توہین عدالت جبکہ سابق وزیرداخلہ رحمان اے ملک ،سمیت دیگر رہنماؤں کی دہری شہریت کے خلاف محموداخترنقوی و دیگرکی درخواستوں کی سماعت کرے گی ،چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

دہری شہریت سے متعلقہ مقدما ت میں ڈاکٹراحمدعلی شاہ،فرح نازاصفہانی ،آمنہ بٹر،بیگم شہنازشیخ ،ڈاکٹراشرف چوہان،جمیل ملک ،کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی جائیگی علاوہ ازیں عدالت مختلف قتل کے مقدمات میں راضی نامہ اور سزاؤں کے خلا ف دائردرخواستون کی بھی سماعت کرے گی ۔