یوم پاکستان پریڈ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی رہی

بدھ 23 مارچ 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک رات 12 بجے سہ پہر3 بجے تک بند رہی اور کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے صبح 6 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بند رہی جس کے بعد راستے کھول دیئے گئے ،ہائی وے ایکسپریس بند ہونے کی وجہ سے باقی ٹریفک کو لہتراڑ روڈ،راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب سے فراہم فراہم کیا گیا ،پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی متعدد شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،پریڈ گراؤنڈ کے اطراف اور داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوانوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیئے ،شہریوں کو شناخت اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور جامع تلاشی کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔